Tuesday January 21, 2025

پاکستان کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جو امن کیلئے خطرہ بنےلیکن امریکہ کو بھی یہ ایک کام کرنا ہوگا کہ۔۔۔! پاکستانی سفیر کا ٹرمپ انتظامیہ کو دوٹوک پیغام

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) واشنگٹن امریکہ میں تعنیات پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، پاکستان کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائے گا جو امن کیلئے خطرہ بنے، امریکا کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتا ہے، وادی کی خود مختاری ختم کرنے پر ٹھوس بیان آنا چاہیے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میںمکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا، امریکا سمیت عالمی برادری کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرتی ہے، امریکا بھارت کو موجودہ اقدامات واپس لینے کا کہہ سکتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔اسد مجید کا کہنا تھا وزیراعظم نے دورہ امریکا میں امن کی

کوششوں پر زور دیا، بھارت کے حالیہ اقدامات پر تشویش ہے، بھارت نے یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا، کشمیر کی 12 ملین آبادی پر 9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق موقف اصولی ہے، بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کو قبول نہیں کیا، امید ہے دوست ممالک کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کریں گے۔امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے مزید کہا پاکستان نے پلوامہ واقعے کے دوران ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کیا، پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان نے ہر صورت ذمہ دار جوہری قوت ہونے کا ثبوت دیا، بھارتی اقدام سے کشیدگی میں اضافہ ہوا جو تشویشناک ہے، کشمیرمیں بھارتی جبر پر سخت امریکی ردعمل آنا چاہیے۔

FOLLOW US