Tuesday January 21, 2025

مودی نے کشمیریوں کو للکارہ ہے،اب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سلطان

اسلام آباد( آن لائن ) آزا د کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مودی نے کشمیریوں کو للکارہ ہے مودی ایک لاکھ تو کجا دس لاکھ فوج بھی مقبوضہ کشمیر میں لے آئے وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں دبا سکتا۔اب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ کشمیری اب آزادی لے کر رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے

آج یہاں اسلام آباد کے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے نکالی گئی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریلی سے پی ٹی آئی کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، سیکریٹری جنرل عامر محمود کیانی،اعجازشفیع، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری خواجہ فاروق احمد،پی ٹی آئی کشمیر کے سابق سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اب جلد آزاد ہو گا اور بھارت کا مکروہ چہرہ اب دنیا کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔ بھارت کشمیری عوام کے جذبہء حریت کو اپنے توپ و تفنگ سے دبا نہیں سکتا

FOLLOW US