نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت نے جنگ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور مزید ہتھیار خریدے جا رہے ہیں۔ بھارتی وزارتِ دفاع نے پاکستانی جنگی بحری جہازوں کے خلاف استعمال کرنے کے لیے براہموس میزائل بیٹریاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارت دو براہموس میزائل بیٹریاں خریدینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ بھارتی ساحلی پٹی پر نصب کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ بھارت حالات کو پہلے ہی خراب کر چکا ہے، گزشتہ دو ہفتوں سے بھارت نے ایل او سی پر دراندازی جاری رکھی ہوئی ہے اور ایل او سی پہ کشمیریوں پہ کلسٹر بموں سے حملہ کیا جارہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقے پہ بھی گولہ باری کی گئی ہے اور کئی پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہے جبکہ بھارت نے کشمیر میں 38ہزار فوجی تعینات کر دیے ہیں جبکہ 1لاکھ 80ہزار مشید فوجی تعینات کرنے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔ اب بھارت نے پاکستانی جنگی بحری جہازوں کے خلاف استعمال کرنے کے لیے براہموس میزائل بیٹریاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی تھنک ٹینک زید حامد نے خبردار کیا ہے کہ بھارت 15اگست کو پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’میں پاکستانی قیادت کو خبردار کر رہا ہوں، بھارت پاکستانی کشمیر پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے، یہ حملہ مبینہ طور پہ 15اگست کو کیا جائے گا۔ ۔۔ان کی جانب سے جنگ شروع کیے جانے سے پہلے ہمیں جنگ ان تک لے جانی چاہیے‘‘۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کی
تیاری کر رہا ہے۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔ ہم وطن کے دفاع کے لیے بھی ہر حد تک جائیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں اورپاک فوج کشمیریوں کا جدوجہد کےاختتام تک ساتھ دے گی۔