Tuesday January 21, 2025

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد نریندر مودی کا پہلا پیغام، کشمیریوں کو مبارکباد دے دی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ جموں اور کشمیر اب تمام بیڑیوں سے آزاد ہے، میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بھارتی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جذباتی بلیک میلنگ پر یقین رکھنے والے مفاد پرست گروہوں نے کبھی بھی لوگوں کو بااختیار بنانے کی پرواہ نہیں کی تھی لیکن

اب روشن کل کشمیریوں کا منتظر ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ہم ایک ساتھ ہیں ، ہم ساتھ اٹھ کھڑے ہوں گے اور ایک ساتھ مل کر ہم 130 کروڑ ہندوستانیوں کے خواب پورے کریں گے! یہ ہماری پارلیمانی جمہوریت کا ایک اہم موقع ہے، جہاں جموں و کشمیر سے متعلق تاریخی بلوں کو بھاری حمایت کے ساتھ منظور کیا گیا! میں جموں ، کشمیر اور لداخ کی اپنی بہنوں اور بھائیوں کو ان کی ہمت اور لچک پر سلام پیش کرتا ہوں۔کئی سالوں سے جذباتی بلیک میلنگ پر یقین رکھنے والے مفاد پرست گروہوں نے کبھی بھی لوگوں کو بااختیار بنانے کی پرواہ نہیں کی۔ جموں و کشمیر اب ان کی بیڑیوں سے آزاد ہے۔ ایک نیا اور بہتر کل انکا کا انتظار ہے! جموں ، کشمیر اور لداخ کے عوام کو فخر ہوگا کہ ممبران پارلیمنٹ نے اختلافات پر قابو پالیا اور ان خطوں کے مستقبل کے ساتھ ساتھ وہاں امن ، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے بارے میں سوچا۔ انتخابات میں وسیع پیمانے پر حمایت کو آخری نمبروں میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ،جس میں ہم راجیا سبھا میں 125: 61 اور لوک سبھا میں 370: 70سیٹوں سے کامیاب ہوئے‘‘۔

FOLLOW US