Wednesday January 22, 2025

عمران خان سے اچھی ملاقات ہوئی وہ شاندار شخصیت ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو ایسی پیشکش کردی کہ بھارتیوں کو آگ لگ گئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار نریندر مودی پر ہے۔میری عمران خان سے اچھی ملاقات ہوئی ہے۔عمران خان اور نریندر مودی دونوں شاندار شخصیات ہیں۔اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو ثالثی کے لیے تیار ہوں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان

اور بھارت کے مابین ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جسے پاکستان میں خوب سراہا گیا تھا البتہ بھارت میں اس پیشکش پر صف ماتم بچھ گیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرحل کروانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس پر بھارت کی جانب سے ردِ عمل آیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست نہیں دی۔ ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ رویش کمار نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا تھا کہ ہم نے صدر ٹرمپ کے میڈیا کو دیے گئے بیان کو دیکھا ہے جس میں انہوں نے پیشکش کی ہے کہ اگر پاکستان اوربھارت چاہے تومسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے ثالث بننے کو تیار ہیں۔ایسی کوئی درخواست بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نہیں کی گئی۔: چین نے بھی مسئلہ کشمیر پر امریکہ کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی پیشکش کی حمایت کی تھی۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نےکہا کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے امریکہ سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسایہ ملک ہے، ہماری دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔

FOLLOW US