Monday February 24, 2025

ناقابل یقین خبر : امریکہ میں مشہور پاکستانی ڈاکٹر کو جاسوسی اور پاکستان کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں سزا سنا دی گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے ممتاز پاکستانی امریکن ڈاکٹر نثار احمد چوہدری کو پاکستان کا ایجنٹ ہونے کے اعتراف جرم پر سزا سناتے ہوئے آئندہ تین سال کے لئے ’’پروبیشن‘‘ (Probation) کی نرم سزا دے دی ہے، انہیں امریکی نظام کے پروبیشن حکام کو مقررہ تاریخوں پر مروجہ ضوابط کے تحت رپورٹ اور رابطہ کرنا ہو گا

اور وہ حکام کی اجازت کے بغیر کہیں سفر نہیں کر سکیں گے۔ ڈاکٹر نثار احمد چوہدری کو غیرملکی ایجنٹوں کے رجسٹریشن نہ کرانے کے امریکی قانون کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے، اس سے قبل کشمیری امریکن رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی بھی اسی امریکی قانون کی خلاف ورزی کے فعل کی گرفت میں مقدمہ اور سزا کا سامنا کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر نثار احمد چوہدری کو 2018ء کے مقدمہ نمبر DKC-1-18-CR-0226-001میں تین سال کے لئے پروبیشن کی پابندی کی سزا دی گئی ہے ۔