Tuesday January 21, 2025

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پاکستان کے نہیں بھارت کے داماد ہیں، نیا انکشاف ہو گیا

لندن (نیوزڈیسک) بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی نےبرطانیہ کے نئے بورس جانسن کو وزیراعظم کو نامزد کیا تھا جس کے بعد انہوں نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ بورس جانسن اس سے پہلے لندن کے میئر اور برطانیہ کے وزیرِ داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بورس جانسن کا پاکستان

سے بھی گہرا تعلق ہیں کیونکہ ان کی اہلیہ مارینا کے اہل خانہ کا تعلق پاکستان کے شہر سرگودھا سے ہے لیکن اب اس بات کی تردید ہو گئی ہے۔ بورس جانسن اصل میں پاکستان کے نہیں بھارت کے داماد ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے 1993 میں مرینا وہیلر نامی سکھ خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔تاہم اس شادی کا اختتام 2018 میں بورس کے ایک کم عمر لڑکی سے تعلق کی وجہ سے ہوا البتہ دونوں میاں بیوی میں باقاعدہ طلاق نہیں ہوئی لیکن دونوں ہی الگ الگ رہ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرینا وہیلر کا تعلق معروف لکھاری خشونت سنگھ کے خاندان سے ہے۔ خشونت سنگھ کی چھوٹی بہن دیپ سنگھ نے بی بی سی کے صحافی چارلس وہیلر سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں مرینا وہیلر پیدا ہوئیں ایسے وہ لکھاری خشونت سنگھ کی سگی بھتیجی ہیں اور بورس جانسن ان کے داماد ہیں۔ مرینا وہیلر کا اپنے ننھیال کے ذریعے تعلق بالی ووڈ کے پٹودی خاندان سے بھی ہے کیونکہ سیف علی خان کی سابق اہلیہ امرتا سنگھ کا تعلق بھی خشونت سنگھ کے خاندان سے ہے۔ اداکارہ امرتا سنگھ خشونت سنگھ کی بھانجی ہیں اور اس طرح مرینا وہیلر اور امرتا سنگھ فرسٹ کزن ہیں۔ مرینا وہیلر کی ان رشتہ داریوں سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے ان کا ددھیال اور سسرال انگلستان جبکہ ننھیال ہندوستان میں ہے۔

FOLLOW US