Monday January 20, 2025

ان اسلامی ملکوں کو اسلحہ دینے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا صدر ٹرمپ نے مخالف قرارداد کو ویٹو کر دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت کے خلاف جمع کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان نے سعودی عرب اور متحدہ ارب امارات کو اربوں ڈالر کے اسلحے کی فروخت کے خلاف امریکی ایوان نمائندگان میں قرار داد جمع کرائی تھی جسے صدر ٹرمپ نے ویٹو کر دیا۔کچھ عرصہ قبل ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کومشرق وسطیٰ کے امن کےلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکی کانگریس کی منظوری کے بغیر دونوں عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔یہ تیسرا موقع ہے جب صدر ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں ویٹو پاور کا استعمال کیا ہے۔\

FOLLOW US