ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں کمسن بچوں سے زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر 2 افراد کے سر قلم کردئیے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں کمسن بچوں کے اغوا اور زیادتی کرنے کا الزام ثابت ہونے پر دو عرب نوجوانوں کے سر قلم کردئیے گئے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں عرب نوجوانوں بچوں کے اغوا اور زیادتی کے مرتکب پائے تھے جس پر انہیں عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ایک ملزم کی شناخت فہد القطری جو سعودی شہری ہے جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت یمنی شہری محمد العقیل کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں ملزمان معصوم
بچے بچیوں کو اغوا کرنے کے بعد انہیں زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔سعودی سرکاری ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کی سزا پر عملدرآمد آج صبح ریاض میں کیا گیا جہاں ان کو عبرتناک انجام تک پہنچادیا گیا۔یاد رہے کہ رواں سال 14 مئی کو سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے پر ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی تھی، عمران حیدر نامی ملزم کو آدھا کلو ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سر قلم کردیا گیا تھا۔اس سے قبل سعودی عرب میں 37 دہشت گردوں کے سر قلم کردئیے گئے تھے، تمام افراد سعودی شہری تھے اور ملک میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔