Monday February 24, 2025

گائوں میں خونخوارجنگلی درندہ گھس آیا اس کے بعد کیا ہوا، آپ بھی جانئے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ایک گائوںکے آباد علاقے میں ہاتھی گھس آیا جس کے خوف سے مقامی افراد کی دوڑیں لگ گئیں۔ کسی دور دراز جنگل سے ہاتھی کھانے کی تلاش میں گائوں پنامہ رام میں گھس آیا اور سڑکوں پر اپنی ہیبت اور جلال کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو ڈرانے لگا۔ قوی ہیکل ہاتھی نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک جیپ الٹا دی،یہ منظر دیکھ کر سڑکوں پر آتے جاتے راہگیروں نے تیز رفتاری سے ادھر ادھر بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ رپورٹ کے مطابق ہاتھی کے یوں آبادی میں آنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے اسے قابو کرکے وائلڈ لائف انتظامیہ کے حوالے کردیا۔