مکہ (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں 10 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے ۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق حج سے قبل سعودی عرب میں پہنچنے والے 10 پاکستانی عازمین حج وفات پاگئے۔ جن میں سرکاری سکیم کے تحت 8 اورنجی سکیم کے تحت 2 عازمین حج شامل ہیں جن کی اموات طبی طور پرہوئیں اور مرحومین کی تدفین جنت البقیع اور مکہ شرائع قبرستان میں کر دی گئی۔