Monday January 20, 2025

مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیر اعظم مودی نے مجھ سے کیا کہا ؟امریکی صدرٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو بتا دیا

وشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے امریکہ سے ثاثلی کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے ویراعظم عمران کان سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کروانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہامریکی صدر نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر حل کروانے کی پیش کش کردی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان مسئلے کے حل کیلئے امریکا کی زبردست مدد کرتا آیا ہے، امریکا بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان افغان مسئلے کے حل کیلئے امریکا کی زبردست مدد کرتا آیا ہے اور آگے بھی اس معاونت کے جاری رہنے کی امید ہے۔
امریکیصدر نے کہا کہ امریکا بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

بھارتی وزیراعظم بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مدد مانگ چکے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات کو انتہائی خوشگوار دیکھ رہا ہوں۔ امید ہے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر مین مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ ون آن ون ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر نشست بھی ہوگی۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوں گے۔ ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر حل کروانے کی پیش کش بھی کردی ہے۔

FOLLOW US