Monday January 20, 2025

کتنے آدمی تھے۔۔۔؟؟؟ وزیر اعظم عمران خان کے واشنگٹن جلسے میں کتنے افراد نے شرکت کی ؟

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان اس وقت امریکہ کے اہم دورے پر ہیں جہاں آج ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ہو گی۔ گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن میں کیپٹل ارینا ون میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہو رہی ہیں جس پر وزیراعظم عمران خان کی امریکہ

میں مقبولیت کو خوب سراہا جا رہا ہے۔اس حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے گذشتہ روز امریکہ میں کیے جانے والے جلسے میں تقریباً بیس سے بائیس ہزار افراد نے شرکت کی تاہم ارینا ون میں ملازمت کرنے والی ایک خاتون نے جلسے میں شرکت کرنے والے افراد کی صحیح تعداد بتا دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ میں کیپٹل ارینا ون میں ملازمت کرتی ہوں۔یہاں آج وزیراعظم پاکستان عمران خان موجود تھے۔ یہاں آنے والے لوگوں کی تعداد 9000 کے لگ بھگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں شرکت کے لیے آنے والوں کی تعداد 9000 سے 9500 کے درمیان تھی۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:خاتون کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی شئیر کیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب کچھ صارفین نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی اور کہا کہ ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہئیے۔ عمران خان نے امریکہ جا کر ایک فقید المثال جلسہ کیا، عمران خان کو امریکہ میں ملنے والی عزت و وقار کو ہمیں سراہنا چاہئیے نہ کہ انہیں سیاسی تنقید کا

نشانہ بنایا جانا چاہئیے۔ اس حوالے سے سیاسی مبصرین اور تجزیہ کاروں نے بھی کیپٹل ارینا ون میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو خوب سراہا اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے قابل فخر بات ہے کہ عمران خان کو امریکہ میں اتنی عزت مل رہی ہے۔

FOLLOW US