Monday January 20, 2025

ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے کے حل کی پیشکش کر دی مودی سے کیا بات کرنے کی یقین دہانی افغان امن عمل میں پاکستان کی تعریفیں پاکستانیوں کو عظیم قوم کہہ ڈالا، پریس کانفرنس کی تفصیلات

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلئے بھارتی وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا میں اور عمران خان نئے لیڈر ہیں، ہم مسئلہ کشمیر حل کر سکتے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان سے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے بات کی ہے اور اب وہ خود بھی اس بارے میں بھارتی وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ایک عظیم ملک اور پاکستانیوں کو ایک عظیم قوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے مسئلے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان اور امریکہ دونوں نے افغانستان میں قیام امن کی جنگ لڑی، ٹرمپ کامزید کہناتھا کہ میں عمران خان کی اس بات سےسو فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں۔ کشمیر اور افغانستان کے مسئلے کے حل سے خوشحالی آئے گی۔ امریکی صدر کا مزید کہناتھا کہ افغانستان میں پولیس مین کا کردار ادا نہیں کرسکتے ۔ افغان جنگ میں لاکھوں لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔

FOLLOW US