Thursday May 2, 2024

پاکستان سب سے زیادہ مہنگائی والا ملک قرار ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر کون بنگلہ دیش ، نیپال اور سری لنکا نے کس کام میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ‎

اسلام آباد(آن لائن )ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیائی ممالک کی معاشی کار کردگی سے متعلق اپنی رپوٹ جاری کرد ی ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بنک نے جنوب ایشیائی ممالک پاکستان کو سب سے زیادہ مہنگائی والا ملک قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح ایک سال کے دوران 3.8 سے 7.2 پر پہنچ گئی ہے جو کہ دگنی ہے ،بھارت میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.1 فیصدرہی، بنگلادیش میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 5.5 فیصدرہی۔ اس کے علاوہ افغانستان،بھوٹان اورسری لنکامیں مہنگائی کی شرح کم ہوئی۔ ایشیائی ترقیاتی

بینک کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان معاشی ترقی میں بنگلادیش،نیپال اورسری لنکاسے بھی پیچھے رہ گیاہے ، پاکستان میں معاشی ترقی 3.3 فیصدرہی، پاکستان کی شرح نمو 8 سال کی کم ترین سطح پررہی جبکہ گزشتہ مالی سال بنگلادیش کی شرح نمو 7.9 فیصدرہے گی۔

FOLLOW US