Monday January 20, 2025

افغانستان ، کابل یونیورسٹی گیٹ پر دھماکہ ،8 افراد ہلاک ، 33 زخمی

کابل(آن لائن) افغانستان میں کابل یونیورسٹی کے گیٹ پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ33 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فار امارز نے بتایا کہ کابل یونیورسٹی کے گیٹ پر علی الصبح اس وقت بم دھماکہ کیا گیا جب طلباء کی بڑی تعداد یونیورسٹی میں امتحانات کے لئے جمع تھی ۔ دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ سولہ زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کے نتیجے میں دو کاریں بھی تباہ ہوئی ہیں ۔ دریں اثناء عوامی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ستائیس زخمیوں کا فوری طور پر علاج شروع کر دیا گیا ہے کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

FOLLOW US