Tuesday January 21, 2025

لائن آف کنٹرول کے قریب چھمپ سیکٹر میں دھماکا، پاک فوج کے 5 جوان شہید

اسلام آباد (نیوزڈیسک) لائن آف کنٹرول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر چھمپ سیکٹر میں دھماکا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چھمپ سیکٹر کے قریب دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے ہیں جب کہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کی

نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔دھاکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھارتی دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔اس واقعے میں شہید ہونے والوں میں سپاہی زوہیب،سپاہی غلام قاسم اور شیز زمان شامل ہیں۔شہدا میں صوبیدار محمد صادق اور سپاہی محمد طیب بھی شامل ہیں۔خیال رہے یہ واقعہ لائن آف کنٹرول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

FOLLOW US