صنعاء (آن لائن)۱یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر ایک بار پھر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے حکام کے مطابق حملے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 8 سعودی جبکہ ایک بھارتی شہری شامل ہے۔حملے میں حوثیوں نے ڈرونز کا استعمال کیا یا میزائل داغا،اس حوالے سے سعودی حکام نے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
