نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں چوبیس گھنٹوں میں تین مختلف طیاروں کو حادثے پیش آگئے جس کے بعد سول ایوی ایشن حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رت میں ایک روز کے دوران منگلور، سورت اور کالی کٹ کے ایئرپورٹس پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران تین مسافر طیاروں کو حادثہ پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے
حادثوں میں کوئی مسافر یا عملے کا رکن زخمی نہیں ہوا۔بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلور کے ایئرپورٹ پر ایئرانڈیا ایکسپریس کا طیارہ اپنا رخ تبدیل کرنے دوران رن وے سے اتر گیا اور کھلے میدان میں پھنس گیا جس سے طیارے کے اگلے حصے کو معمولی نقصان پہنچا، طیارے کو کرین کی مدد سے گھسیٹ کر رن وے پر لایا گیا۔اسی طرح بھارتی گجرات کے شہر سورت میں بھی اسپائس جیٹ ایئرکرافٹ رن وے پر توازن برقرار نہ رکھ سکا جس سے طیارے کے اگلے حصے کو شدیدی نقصان پہنچا اور طیارہ لڑکھڑاتے ہوئے کچے علاقے میں اتر گیا، تیسرا واقعہ ریاست کیرالہ کے شہر کالی کیٹ کے ایرپورٹ پر پیش آیا جہاں طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک دیوار سے ٹکرا گیا