Wednesday January 22, 2025

پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ ( نیوزڈیسک) پاکستان نے پیر کی صبح کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ دہشت گردی میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ترجمان نے

کہا کہ ایسے حملے افغانستان کے امن، استحکام اور سلامتی کو تباہ کرنے کی سازش ہیں۔

FOLLOW US