Monday February 24, 2025

افغانی کرکٹ شائقین کا ہیڈنگلےاسٹیڈیم کے باہر پاکستانی نوجوان پر تشدد

لاہور (نیوزڈیسک) : ورلڈ کپ 2019ء کے 36 ویں اور اہم مقابلے میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔تاہم اس میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ میچ کے دوران ہی اسٹیڈیم کے باہر افغان شائقین نے پاکستانی پر دھاوا بول دیا ، شائقین نے پاکستانی شہری پر ڈنڈے اور گھونسے برسائے جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری

سمیت دیگر کئی افراد بھی زخمی ہوئے۔ ہنگامہ آرائی زیادہ ہونے پر مقامی پولیس نے افغان شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جبکہ دو افغان شائقین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ افغان شائقین کو افغانستان کی وکٹیں جلدی گرنے پر غصہ تھا جو پاکستانی شائق پر اُترا۔اس تمام صورتحال میں پاکستانی کرکٹ شائقین سخت غصے میں ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی کیا ہے جب کہ کئی صارفین نے تو افغانیوں کو نمک حرام قرار دے دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ سٹڈیم کے باہر کچھ برے مناظر دیکھنے کو ملے جس کے نتیجے میں کچھ کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا جس پر صارف نے افغانیوں کو نمک حراموں نے اوقات دے دی۔ ایک صارف نے افغانیوں کو پاکستان سے نکل جانے کا کہا۔ ایک صارف نے ٹویٹ کیا ایک صارف نے کہا کہ ہم 30 سال تک ان کے لیے لڑتے رہے اور اس کا صلہ افغانی ہمیں اس صورت میں دے رہے ہیں۔ صارف نے مذکورہ واقعے کی شدید مذمت کی۔ ایک صارف نے افغانیوں کو نمک حرام قرار دیتے ہوئے بھارتی پپٹ کہہ دیا ایک صارف نے ٹویٹ کیا اس کے علاوہ بھی کئی پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر آج کے واقعے پر سخت رد عمل دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کو اس معاملے پر احتجاج کرنا چاہئیے۔