Tuesday January 21, 2025

200كکروڑ روپے کی شادی اور چار ہزار کلو گرام کا کچرے کا ڈھیر بھارتی شہرمیں انتظامیہ نئی مصیبت میں پھنس گئی

نئی دہلی(آئی این پی)گزشتہ ہفتے بھارتی ریاست اترکھنڈ میں 200 کروڑ کی لاگت سے ہونے والی شادی کے بعد 4 ہزار کلو کچرا میونسپل ڈپارٹمنٹ کے لیے دردِ سر بن گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مشہور کاروباری خاندان گپتا کے بیٹے اور اجے اور اتل گپتا کی شادی اولی میں منعقد کی گئی جہاں شادی کے بعد خوبصورت ہل اسٹیشن کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہا ہے اور میونسپل ڈیپارمنٹ کے مطابق میزبان اور مہمان جاتے جاتے 4 ہزار کلو کچرا چھوڑ گئے، جسے صاف

کرنے کے لیے میونسپل ڈیپارٹمنٹ کے 20 افراد بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے گزشتہ 4 دن سے مصروف ہیں۔اولی ہل اسٹیشن سمندری سطح سے کئی گناہ بلند ہے جبکہ وہاں پہنچنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہے۔200 کروڑ کی اس شاندار شادی میں سینکڑوں مہمانوں سمیت شوبز انڈسٹری کے 250 ستاروں نےبھی شرکت کی جنہیں ہیلی کاپٹر اور جہازوں کا استعمال کرتے ہوئے شادی میں لایا گیا ، جس میں کترینہ کیف، کیلاش کھیر، کنیکا کپور ، بادشاہ ، سدھارتھ ملہوترا سمیت کئی فنکاروں نے اپنی ڈانس اور میوزک پرفارمنس دے کر شادی کو چار چاند لگا دیے۔

FOLLOW US