Wednesday January 22, 2025

مجھے ڈ ر تھا کہ طیب اردگان نوازشریف کی حمایت کریں گے وزیراعظم عمران خان نے حیران کر دینے والی بات کہہ ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ انھیں خدشہ تھا کہ طیب اردگان نوازشریف کی حمایت کریں گے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہناتھا کہ شریف خاندان کے بچوں میں سے کسی نے عرب ملک کے سربراہ سے رابطہ کیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس

میں انہوں نے کہا کہ عرب ملک کے سربراہ نے منع کرتے ہوئے کہا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ انہیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے نواز شریف کی حمایت کا خدشہ تھا تاہم ان سے ملاقات میں اس متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔وزیراعظم کی صدارت میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی کے ساتھ سینیٹرز کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

FOLLOW US