Wednesday January 22, 2025

سابق صدر کی بیٹی نے ایک ارب ڈالر واپس کر دیے رہائی کی بھی درخواست کر دی

تاشقند(آئی این پی) ازبکستان کے سابق رہنما کی بیٹی نے مبینہ طور پر ایک ارب ڈالر(ایک کھرب 57 ارب 35 کروڑ روپے)کی ادائیگی کے بعد موجودہ حکمران سے اپنی رہائی کی درخواست کی ہے۔ازبیکستان کے مرحوم صدر اسلام کریموف کی 64 سالہ بیٹی گلنارہ کریموفا کو ازبک عدالت نے 2017 میں دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 10 برس

قید کی سزا سنائی تھی۔اتوار کے روز انسٹاگرام پر ایک بیان میں انہوں نے اپنے جرم سے انکار کیا لیکن اپنے ملک کی عوام سے ممکنہ طور پر مایوسی کی وجہ بننے پر معافی مانگی۔سابق سفارتکار اور پیشے کے لحاظ سے پاپ گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوامی بجٹ کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر(ایک ارب یورو)سے بھی زیادہ رقم ذاتی اثاثوں سے ریاست کو دیے ہیں۔انسٹاگرام پران کی بیٹی کے اکاؤنٹ پر روسی زبان میں لکھی گئی کہانی میں کہا گیا کہ ایمان کریموفا اور ان کی قانونی ٹیم نے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ ان کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔دوسری جانب کریموفا کے سوئس وکیل گریجوئیر مینگیٹ نے خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ یہ مصدقہ بات ہے۔گلنارہ کریموفا کی جانب سے یہ اپیل سوئس اٹارنی جنرل کے اس اعلان کے بعد کی گئی کہ سوئٹزر لینڈ نے ایک یورپی ملک کے بینک اکاؤنٹ میں رکھے گئے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر باضابطہ طور پر ازبکستان بھجوادیے ہیں۔یہ اقدام سووئٹزرلینڈ میں انسدادِ بدعنوانی کے تحقیقات میں دی جانے والی پہلی سزا ہے جس میں ممکنہ طور پر گلنار کریموفا کا مرکزی کردار ہے۔

FOLLOW US