دبئی(ویب ڈیسک) دبئی میں کاروبار کرنے والے ایک بھارتی کاروباری شخص نے انسانی ہمدردی کی ایک نئی مثال قائم کر دی۔ نیوز 18 کے مطابق اس شخص کا نام جوگندر سنگھ سلاریہ ہے جس نے پاکستان کے قحط زدہ علاقے تھرپارکر میں 62پانی کے پمپ لگوا دیئے ہیں اور وہا ں کے لوگوں کیلئے بڑی مقدار میںاناج بھی بھجوایا ہے۔بتایا گیا ہے جوگندر سنگھ کو سوشل میڈیا کے
ذریعے تھرپارکر کے لوگوں کی زبوں حالی اور وہاں پانی و خوراک کی کمیابی کے بارے میں علم ہوا، جس پر اس نے پاکستانی سوشل ورکرز سے رابطہ کیا اور ان کے ذریعے تھرپارکر میں ہینڈ پمپ لگوائے اور اناج کی بوریاں بھجوائیں۔رپورٹ کے مطابق جوگندر سنگھ 1993ء سے دبئی میں مقیم ہیں اور وہاں ٹرانسپورٹ کا کارو بار کرتے ہیں اور ’پہل چیئرٹیبل‘ کے نام سے ایک فلاحی ادارہ بھی چلاتے ہیں۔ انہوں نے فیس بک اور یوٹیوب کے ذریعے ہی پاکستا نی سوشل ورکرز کیساتھ رابطہ کیا۔ خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے جوگندر سنگھ کا کہنا تھا ”حالانکہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہت کشیدہ تھے۔ اس کے باوجود اس کشیدگی کے دوران ہم پاکستان کے علاقے تھرپارکر میں ہینڈ پمپ لگوا رہے تھے۔ اس علاقے کے دیہات انتہائی پسماندہ ہیں۔ وہاں بنیادی ضروریات کا اشد فقدان ہے، حتیٰ کہ وہاں قریب ترین ہسپتال 50کلومیٹر دور ہے اور سڑکیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ لوگوں کو دیہات سے 25، 25کلومیٹر پیدل چل کر بڑی سڑک تک جانا پڑتا ہے۔