Tuesday January 21, 2025

امریکہ نے ایرانی پیٹرو کیمیکل گروپ پر پابندی لگا دی

ہران (نیوزڈیسک) امریکہ نے ایرانی پیٹرو کیمیکل گروپ پی جی پی آئی سی پر پابندی لگا دی ہے جس پر ایران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباﺅ ڈالنے کی پالیسی ناکام ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکہ نے ایرانی پیٹرو کیمیکل گروپ پی جی پی آئی سی پر پاسداران انقلاب کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندی عائد

کر دی ہے۔ پیٹرو کیمیکل گروپ پر پابندی پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی امریکی پابندیوں سے ظاہر ہوتا ہے مذاکرات کی پیشکش کھوکھلی تھی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات پر تیار ہونے کا دعویٰ ایک ہفتے میں ہی کھوکھلا ثابت ہو گیا، امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباﺅ ڈالنے کی پالیسی ناکام ہے اور امریکی حکومت کو پتہ ہونا چاہئے کہ اس پالیسی کے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔

FOLLOW US