Tuesday January 21, 2025

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ خاتون نے باتھ روم سمجھ کر کھول دیا اور پھر۔ ۔ ۔

لندن(نیوزڈیسک) مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ خاتون نے باتھ روم سمجھ کر کھول دیا تاہم دروازہ کھلتے ہی طیارے کا شوٹ کھل گیا جس کی وجہ سے خاتون مسافرطیارے سے باہر گرنے سے بال بال بچ گئی ۔ خاتون نے گزشتہ رات مانچسٹر ایئرپورٹ پر دراصل ایمرجنسی دروازہ باتھ روم کا دروازہ سمجھ کر کھولا تھا اور اس وقت طیارہ کھڑا تھا لیکن اگر دوران پرواز دروازہ کھل جاتا تو دیگر مسافروں کی جان بھی خطرے میں پڑجاتی, یہ طیارہ اسلام آباد

سے مانچسٹر پہنچا تھا ۔ ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے سولہ رکنی عملے کی بجائے 10 رکنی عملہ کے ساتھ آپریٹ کیا جارہاہے اور کم کیبن کریو کی وجہ سے سیفٹی پر سمجھوتہ ہورہاہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کم ازکم مطلوبہ تعداد میں آپریشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ دوسری طرف اے آروائے کے مطابق یہ واقعہ پی کے 702 پر پیش آیا اور پرواز پونے آٹھ گھنٹے تاخیر کے بعد صبح پانچ بجے واپس روانہ ہوئی ۔ ۔

FOLLOW US