Tuesday November 26, 2024

بھارتی فضائیہ کے لا پتہ طیارے کا ملبہ مل گا البتہ طیارے میں سوار مسافروں کی تلاش جاری

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی فضائیہ کے لا پتہ طیارے کا ملبہ مل گا البتہ طیارے میں سوار مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے جورہاٹ ائیر بیس سے اروناچل پردیش کے لیے اُڑان بھرنے والے ہندوستانی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے آئی اے این ایف 32 کا ملبہ مل گیا۔ بھارتی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے جو سرچنگ ٹیم میں شامل تھا، نے ہندوستانی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ دیکھا

۔البتہ فی الوقت طیارہ میں سوار لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ تباہ ہونے والے طیارے میں‌ 13 افراد سوار تھے۔یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ بھارتی شہر آسام میں موجود ائیربیس سے پرواز بھرنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔طیارے سے آخری رابطہ آج دوپہر ایک بجے کے قریب ہوا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں 13 مسافر سوار تھے جن میں 5 مسافر اور 8 کریو ممبرز شامل تھے۔بھارتی فضائیہ نے گمشدہ طیارے کا سراغ لگانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا 1986ء میں بحیرہ عرب میں اے این 32 لا پتہ ہوا تھا جو سوویت یونین سے عمان کے راستے واپس آ رہا تھا ،اس طیارے کا کوئی سراغ یا ملبہ بھارت کو نہیں ملا۔ بھارت کا ایک اور اے این 32 طیارہ 2016 میں لاپتہ ہوا تھا جس میں بھارتی فضائیہ کے 29 اہلکار سوار تھے۔کافی تلاش کے بعد بھی بھارت کو اس طیارے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا تھا۔ بھارتی فضائیہ کے اب تک دو اے این 32 طیارے گر کر تباہ ہوئے۔ ایک طیارہ 1989ء اور دوسرا 2009ء میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ بھارت کے پاس اے این 32 طیاروں کی تعداد ایک سو سے زائد ہے ، بھارت نے یہ طیارے سوویت یونین سے خریدے تھے ،اے این 32 طیارے یوکرین میں بنائے گئے ہیں۔

FOLLOW US