Monday January 20, 2025

بھارتی نیوی کی اہلکار کی اہلیہ نے تشدد سے تنگ آکر شرابی شوہر کو قتل کر دیا

نئی دہلی(آئی این پی)مودی کے دیس میں بھارتی نیوی اہلکار کی اہلیہ نے اپنے شوہر کو ہتھوڑے سے مار مارکر قتل کردیا، بھارتی بحریہ کا اہلکار روزانہ نشے میں دھت ہوکر بیوی پر بہیمانہ تشدد کرتا تھا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی کے دیس میں بھارتی نیوی اہلکار کی اہلیہ نے اپنے شوہر کو ہتھوڑے سے مار مارکر قتل کردیا۔

بھارتی بحریہ کا اہلکار روزانہ نشے میں دھت ہوکر بیوی پر بہیمانہ تشدد کرتا تھا۔بھارتی ریاست گوا میں بھارتی بحریہ کے اہلکار کو شلیندرا سنگھ کو اس کی اہلیہ نے سر پر ہتھوڑا مار مار کر جان سے ہی ماردیا۔ کوشلیندرا سنگھ روزانہ نشے میں دھت ہو کربیوی کو بے دردی سے مارتا پیٹتا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کوشلیندرا سنگھ کے جسم پر بارہ سے چودہ گہری چوٹیں آئی ہیں۔ بھارتی بحریہ کا اہلکار آئی این ایچ ایس ہنسا بیس میں تعینات تھا۔

FOLLOW US