Wednesday January 22, 2025

پڑوسی ملک میں یکے بعددیگرے بم دھماکے ،متعددافرادجاں بحق،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ

کھٹمنڈو(ویب ڈیسک) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، پہلا دھماکا شہر کی حدود کے اندر ایک مکان میں ہوا، دوسرا دھماکا شہر کے نواح میں ایک دکان میں

ہوا، جب کہ تیسرا دھماکہ اینٹوں کی بھٹیوں میں ہوا۔پولیس نے دھماکوں کی نوعیت اور دیگر تفصیلات کے بارے میں فی الحال مزید معلومات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم پولیس نے دھماکے میں ماؤ باغیوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والے ایک گھر سے ماؤ باغیوں کا پمفلٹ ملا ہے۔

FOLLOW US