Wednesday January 22, 2025

الیکشن کی جیت کی خوشی کرکری ہوکر رہ گئی بی جے پی رہنما کو قتل کردیا گیا

نئی دہلی (آئی این پی/شِنہوا)مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنماکو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق 36سالہ چندن پر گزشتہ رات بٹہ پارا کے علاقے میں حملہ کیا گیا،جس سے شدید زخمی ہوگئے ہیں،انھیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا،تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ،چندن رات گئے اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوارچار افراد نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے ان پر گولیاں چلادیں،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے تاہم ابھی تک ملزم کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

FOLLOW US