میکسیکو سٹی(آئی این پی)میکسیکو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں6افراد ہلاک ہوگئے جن میں بحریہ کے پانچ اور محکمہ جنگلات کا ایک افسر شامل ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹرMI-17 کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے ،یہ ہیلی کاپٹر ایک جنگل میں لگنے والی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لینے کےلئے بھیجا گیا تھا لیکن وہ اسی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔خراب موسم کے باعث ملبہ تلاش کرنے
میں مشکلات درپیش تھیں تاہم گزشتہ روز جہاز کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے ۔میکسیکو کے صدر اندرس منیول لوپز نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی ۔ بحریہ کے افسران میں ایک کیپٹن ،دو لیفٹیننٹ اور دو ملاح شامل ہیں ۔