Monday January 20, 2025

بڑے یورپی ملک میں دھماکا،ہرطرف افراتفری مچ گئی

پیرس (ویب ڈیسک)فرانس کے وسطی شہر لیون میں دھماکے سے 13افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی کیمرے کی مدد سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔مشکوک شخص دھماکے کے مقام پر سائیکل پر آیا اور ایک مشہور بیکری کے باہر تھیلا رکھ کر چلا گیا تھا۔خیال ہے کہ دھماکا اسی بیگ میں ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش میں مصروف ہے ۔فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور وزیر داخلہ نے واقعہ کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔

FOLLOW US