بیجنگ( آن لائن )چین نے پہلا اوورہالڈ جے ایف تھنڈر17 جنگی طیارہ پاکستان کے حوالے کر دیا۔چین کے سرکاری روزنامے گلوبل ٹائم نے چائنا ایوی ایشن نیوز کے حوالے سے بدھ کو شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جے ایف تھنڈر17 جنگی طیارہ کی اوورہالنگ اور ری اسمبلنگ چینی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن(اے وی آئی سی)نے کی ہے جبکہ طیارے کو مارچ میں پاکستان کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ جے ایف 17 کو اوور ہال کیا گیا ہے جو کہ جے ایف پراجیکٹ کا ایک سنگ میل ہے۔مذکورہ طیارے کا پہلا اوورہال ٹرائل اینڈ ارر پر مبنی تھا جو مستقبل میں دوسرے سنگل انجن ملٹی رول جے ایف طیاروں کی اوورہالنگ کا سٹینڈرڈ مقرر کرے گا۔واضح رہے اوورہالنگ میں طیارے کا مرکزی فریم اور انجن کی مرمت یا اس کی تبدیلی ہوتی ہے ۔