Tuesday November 26, 2024

حوثی باغیوں نے مکہ مکرمہ پر میزائل چلا یا پاکستان بھی حرکت میں آ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ پر میزائل داغنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں سعودی فوج کی طرف سے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کو سراہا گیا۔ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ بھی کیا۔یاد رہے کہ سعودی ٹی وی العربیہ کی ویب سائٹ نے سوموار کے روز خبر دی تھی کہ سعودی عرب کی ایئر ڈیفنس فورس مکہ مکرمہ اور جدہ کے طرف

آنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا ہے۔العربیہ کے مطابق ایک میزائل کو سعودی شہر طائف کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا جس کا ہدف مکہ مکرمہ تھا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق دوسرا میزائل جدہ کی فضائی حدود میں تباہ ہوا۔حوثی باغیوں نے سعودی ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکہ کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش نہیں گئی۔ سعودی عرب کی طرف سے بے بنیاد خبریں پھیلانے کا مقصد یمن میں جاری بہیمانہ جارحیت کے حق میں حمایت حاصل کرنا ہے۔

FOLLOW US