Monday January 20, 2025

بھارتی الیکشن میں بی جے پی کی ایک بار پھر کامیابی

نئی دہلی(آئی این پی)وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں اپنے واضح کامیابی حاصل کر لینے کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پارٹی نے یہ اعلان سات مراحل پر مشتمل پارلیمانی الیکشن کی انیس مئی کو تکمیل کے بعد کیا۔ ووٹوں کی گنتی تیئیس مئی کو شروع ہو گی۔ بی جے پی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی آسانی کے ساتھ اگلی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ترجمان کے مطابق انتخابات میں ووٹروں کی حمایت سے مثبت اشارے ملے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کی الزامات سے بھری انتخابی مہم بظاہر ناکام رہی۔

FOLLOW US