Monday January 20, 2025

نیٹو طیاروں کی بمباری ، طالبان کو بھاری جانی نقصان کئی گاڑیاں تباہ ہونے کی اطلاعات

فارہ ،افغانستان(آئی این پی/شِنہوا)نیٹو کے جنگی طیاروں نے افغانستان کے مغربی صوبے فارہ میں طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں11طالبان ہلاک ہوگئے، مقامی پولیس کے مطابق یہ کاروائی فارہ صوبے ضلع بالا بولک میں کی گئی ،صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے بتایا ہے کہ کاروائی کے دوران انتہاپسندوںکی چار گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں،تاہم طالبان کی طر ف سے اس کاروائی پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

FOLLOW US