Monday January 20, 2025

نائٹ کلب پر اندھا دھند گولیاں چلا دی گئیں کئی خواتین اور مرد تڑپ تڑپ کر مر گئے

بیلم(آئی این پی) برازیل کے شہر بیلم میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، حملہ آور کی تعداد سات تھی جو ایک موٹرسائیکل اور تین گاڑیوں میں نائٹ کلب آئے تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ برازیل کے شہر بیلم میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق برازیل کے شہر بیلم کے نائٹ کلب میں حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے چھ خواتین

سمیت گیارہ افراد کو ہلاک کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے نائٹ کلب کو گھیرے میں لے لیا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے حوالے سے مقامی میڈیا پر متضاد خبریں گردش کررہی ہیں تاہم سرکاری حکام اس کی تصدیق نہیں کررہے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی تعداد سات تھی جو ایک موٹرسائیکل اور تین گاڑیوں میں نائٹ کلب آئے تھے۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں برازیل کے شہر ساپالو میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول کے گرانڈ میں طالب علم اور عملہ ایک ساتھ موجود تھے۔واضح رہے کہ دسمبر 2018 میں برازیل کے شہر کیمپیانز کے چرچ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مار لی تھی۔

FOLLOW US