Tuesday November 26, 2024

ایران امریکہ کشیدگی کے بارے میں سب سے خوفناک خبر خلیج فارس سے گزرنے والے طیارے نشانے پر آگئے

ابوظبی(آئی این پی) امریکی سفارت کاروں کو خدشہ ہے کہ مسافر طیارے کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے ایرانی فوج کی جانب سے غلطی یا غلط پہچان کی صورت میں نشانہ بنائے جاسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی میں اضافے کے بعد ایئر سیفٹی کی وارننگ کے باوجود متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کی ایئرلائنز نے معمول کے مطابق اپنے آپریشنز جاری رکھی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سفارتکاروں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ

خلیج فارس سے گزرنے والے مسافر طیارے خطے میں کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے ایرانی فوج کی جانب سے غلطی یا غلط پہچان کی صورت میں نشانہ بنائے جاسکتے ہیں۔یو اے ای کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے فلائیٹ آپریشنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، ہم متعلقہ متحدہ عرب امارات اور عالمی حکام سے رابطے میں ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئر لائن نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے آپریشنز کی حفاظت سب سے اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

FOLLOW US