Tuesday November 26, 2024

روس کا بڑے اسلامی ملک کیساتھ مل کرS-500دفاعی نظام کی تیاری کااعلان

انقرہ(آن لائن )ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی اور روس مشترکہ طور پر S-500دفاعی نظام تیا ر کرینگے جیسا کہ انقرہ کی جانب سے ماسکو سے S-400میزائل دفاعی نظام کی متنازعہ خریداری کررہا ہے ۔ ترکی کی S-400ایس کی خریداری سے امریکہ کے ساتھ اسکے پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید خراب ہوگئے ہیں جو باربار انقرہ کو خریداری کے نتیجے میں پابندیوں سمیت دیگر خطرات سے متعلق خبردارکرچکاہے ۔

اردگان نے استنبول میں کہا کہ ترکی کے S-400 ایس کی خریداری سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اردگان نے نوجوانوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ S-400کے بعدمشترکہ طور پر S-500کی پیدوار عمل میں لائی جائے گی ۔ نیٹو اتحادی ترکی اور امریکہ کے درمیان تعلقات شامی کردش ملیشیاء جسے انقرہ دہشت گرد تنظیم قراردیتا ہے ،کیلئے امریکی حمایت اور امریکہ کی جانب سے 2016ء میں اردگان کے خلاف ناکام بغاوت کیلئے مورد الزام ٹھہرائے جانے والے مسلم مبلغ کی حوالگی میں ناکامی سمیت متعدد ایشوز پر تعلقات کشیدہ ہیں

FOLLOW US