Tuesday January 21, 2025

پڑوسی ملک کی مارکیٹ میں بم دھماکا،3بچےجاں بحق،متعددزخمی

کابل(آن لائن ) افغانستان کے صوبے ہرات کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 بچے جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے ضلع اوبا کی مارکیٹ میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے لیے بارود سے بھری موٹر سائیکل استعمال کی گئی جسے پارکنگ کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔

جس وقت دھماکا ہوا، بچے موٹر سائیکل کے قریب کھیل رہے تھے۔ دھماکے میں مقامی ضلعی سربراہ بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ہرات کے ضلع فارسی میں ٹرک اور مسافر بس تصام میں 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

FOLLOW US