Tuesday November 26, 2024

ایران سے جنگ سعودی عرب نے پہلی بار دوٹوک اعلان کر دیا

ریاض (آئی این پی ) سعودی حکام نے کہا ہے کہ ہمارا ملک جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور طریقے سے جواب دینے کے لیے تیار ہیں، بال اب ایران کے کورٹ میں ہے،یہ اب ایران پر منحصر ہے کہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ کرے۔ سعودی عرب کے وزیر برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں جنگ نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ کو روکنے کے لیے جو کوششیں ممکن ہوئی کی جائیں گی لیکن اسی

دوران اگر دوسری جانب سے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا جواب بھر پور انداز میں اور بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں لیکن ہم ایرانی حملے کے جواب میں ہاتھ پر ہاتھ دہرے بیٹھے نہیں رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بال اب ایران کے کورٹ میں ہے اور یہ اب ایران پر منحصر ہے کہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ کرے۔اس سے قبل سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے خلیجی اور عرب رہنماں کو 30 مئی کو مکہ مکرمہ میں طلب کیے گئے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی جس میں حملے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ایک جاری بیان میں کہا کہ ‘موجودہ صورت حال میں یہ ضروری ہے کہ عرب اور خلیجی ممالک کا مشترکہ موقف سامنے آئے۔

FOLLOW US