واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی اخبارہندوستان ٹائمز میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ امریکانے بھارت کوروسی ساختہ ایس 400کی خریداری کامعاہدہ ختم کرکےان سے تھاڈاورپیٹریاٹ اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم خریدنےکامشورہ دیاہے اس حوالے سے امریکی حکام کی بھارتی حکام سے بات چیت بھی چل رہی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ پیش کش کچھ عرصہ قبل ہی کی گئی ہے
بصورت دیگراس کوایس 400کی خریداری پرپابندیوں کاسامناکرناپڑ سکتاہے۔تھاڈ اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کی قیمت کامعلوم نہیں تاہم سی این بی سی کے مطابق تھاڈ اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کے ایک یونٹ کی قیمت 3کروڑ امریکی ڈالرکے لگ بھگ ہے۔سعودی عرب نے بھی امریکہ سے نومبرمیں تھاڈ میزائل سسٹم کے 44لانچراورمیزائل خریدنے کامعاہدہ کیاتھا۔ہربیٹری میں 6لانچرکوآپریٹ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہےسعودی عرب نے امریکہ سے 15کروڑ ڈالرمیں معاہدہ کیاتھا۔اس کے مقابلے میں بھارت نے روس سے تقریباساڑھے پانچ کروڑ ڈالرمیں ایس 400خریدنےکامعاہدہ کیاتھا۔