Wednesday January 22, 2025

سعودی جیل میں قید کتنے ہزار پاکستانی قیدی رہا ہونے والے ہیں حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

ریاض (آ ئی این پی)سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے 2107 قیدی بہت جلد رہا ہوجائیں گے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے اپنے بیان میں کہا قیدپاکستانیوں کی رہائی کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں اور دفتر خارجہ میں بھی ملاقاتیں جاری ہیں، جدہ میں سعودی وزارت داخلہ حکام سے بھی ملاقات ہو گی، امید ہے 2107 قیدی بہت

جلد رہا ہوجائیں گے، قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور جب معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے تو قیدی اپنی سزا اپنے ملک میں پوری کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

FOLLOW US