Monday January 20, 2025

..بھارتی اور اسرائیلی ایجنسیوں نے مل کر ایک نام نہاد عالم دین تیار کر لیا اس بد بخت کو ایران نے اپنے ملک سے کیوں نکال دیا تھا

بھارتی اور اسرائیلی ایجنسیوں نے مل کر ایک نام نہاد عالم دین تیار کر لیا اس بد بخت کو ایران نے اپنے ملک سے کیوں نکال دیا تھا یہ ملعون مسئلہ کشمیر، پاک فوج اور پاکستان کے خلاف کیا زہر اگل رہا ہے پاک سعودی عرب تعلقات خراب کرنے کےلئے اس نے کیا چال چلی،رپورٹ
اسلام آباد(آن لائن ) دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں سے ایٹمی قوت کی حامل واحد اسلامی مملکت پاکستان کو بدنام کرنے کیلیے بھارت اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں نے آسٹریلیا کے ایک ایران نڑاد شیعہ عالم دین محمد توحیدی کو پراپیگنڈہ محاذ پر اتارا ہے جو اسلامی مملکت پاکستان اور پاکستان کی اسلامی فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنے خود ساختہ باطل نظریات کا پرچار کر تے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور پاکستان کی افواج کے خلاف بھی منافرت امیز پروپیگنڈا کر رہا ہے اس شیعہ

عالم دین محمد توحیدی کو منفی سرگرمیوں کی بناء پر ایران سے جلاوطن کیا گیا تھا جوکہ ایران سے ملک بدر ہونے کے بعد آسٹریلیا میں آبادہو کر دائیں بازو کے نظریاتی ایجنڈے کو پروان چڑھا رہا ہے اور عموماً اسلامی نظریات کے منافی فلسفے کا پرچار کرتا ہے اس لیے کوئی بھی مسلمان اس کے خطابات اور تبصروں کو سنجیدہ نہیں سمجھتا۔ایران سے جلا وطن ہونے والا محمد توحیدی اپنے آپ کو مذہبی پیشوا ظاہر کرتاہے مگر آسٹریلیا میں مقیم مسلمان حتیٰ کہ شیعہ مسلک کے لوگ بھی اس کو خود ساختہ اورجعلی امام اور مبلغ قراردیتے ہیں مگر وہ شیعہ عالم کے لبادھے میں بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اسلام اور پاکستان کے خلاف سرگرم ہے اور اپنے آپ کو امن کا امام قرار دیتا ہے۔ اس بوگس اور خودساختہ امام کا قریبی دوست کینیڈین صحافی طارق فاتح بھی اپنے آپ کو پاکستانی نڑاد لبرل مسلم قرار دیتا ہے۔ محمد توحیدی کے بارے میں یہی تاثر ہے کہ وہ اسرائیل اور انڈیا کے ایجنڈے کے تحت اسلام اور پاکستان کے بارے میں لغو پروپیگنڈا کرتا ہے اور پاکستان کا اسلامی تشخص مجروح کرنے کے درپے رہتا ہے۔ محمد توحیدی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیر ہندو علاقہ ہے جبکہ ویڈیو کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے نام سے منسوب کیا گیا مگر جب اس ویڈیو کلپ کی تحقیقات کی گئیں تو آشکارہ ہوا کہ جو شخص اپنے آپ کو سعودی ولی عہد ظاہر کرکے پاکستان اور اسلام کے خلاف لغو گفتگو کر رہا ہے وہ سعودی ولی عہد نہیں ہے بلکہ وہ خودساختہ امام توحیدی خود ہے جو سعودی شاہی خاندان

اور سعودی ولی عہد کے خلاف عالم اسلام میں بدگمانیاں پیدا کرنے کیلیے سعودی ولی عہد کا روپ دھار کر گفتگو کررہا ہے خود ساختہ امام اور مذہبی پیشواء توحیدی اور اس کے پیروکاروں کے بارے میں ابھی تک بہت کم معلومات ملی ہیں۔ اس کا آسٹریلیا میں قائم کردہ اسلامک ایسوسی ایشن آف سا?تھ آسٹریلیا گزشتہ سال ہی معرض وجود میں آیا تھا اس لیے اس کے سنٹر اور اس میں طلباء کی تعداد کے بارے میں کسی کو زیادہ معلومات نہیں ملیں جبکہ آسٹریلین نیشنل امام کونسل کے 250 ممبران بھی نام نہاد شیعہ سکالر محمدتوحیدی کو امام، شیخ اور مسلم لیڈر کے طور پر تسلیم نہیں کرتے مگر وہ بدستور بڑی ڈھٹائی کے ساتھ یہودوہنود کے ایجنڈے پر کاربند ہو کر اپنے خودساختہ نظریات کا پرچار کر رہاہے۔ آسٹریلیا کے مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نام نہاد امام محمد توحیدی دراصل یہود وہنود کا ایجنٹ بنا ہوا ہے اور وہ اسرائیل اور بھارت کے سرمایہ سے اپنا نام نہاد اسلامی ادراہ اسلامک ایسوسی ایشن آف سا?تھ آسٹریلیا چلا رہا ہے اور اسرائیل اور بھارت کی طرف سے ملنے والی گائیڈ لائن کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرتا ہے اور اپنے بھارتی آقا?ں کو خوش کرنے کیلیے مسلمانوں کی جنت نظیر وادی کشمیر کو بھی ہند?وں کا علاقہ قرار دیتا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج پر بھی جنونی دہشت گردوں کی سرپرستی کا سوچا سمجھا الزام عائد کرتا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنی اسلام دشمن لغویات کی وجہ سے مسلمانوں کی نفرت کا نشانہ بن چکا ہے۔

FOLLOW US