Wednesday January 22, 2025

ٹیکسوں میں اضافے کا خو ف 3ٹریلین ڈالر کی مالک شخصیات کا ملک چھوڑنے کا فیصلہ

لندن(آئی این پی/شِنہوا)لندن کی امیر ترین شخصیات جن کے پاس 1.3ٹریلین ڈالر موجود ہیں ملک چھوڑنے کی تیاریاں کررہے ہیں،یہ بات سنڈے ٹائمز میںشائع ہونےو الے سال کی امیر ترین شخصیات کے ایک سروے میں بتائی گئی ہے،اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان شخصیات کو خدشہ ہے کہ دائیں بازو کے سیاستدان لیبر لیڈر جیری مے کوربائین کے برسراقتدارآنے کے باعث ان کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں گی انھیں خدشہ ہے کہ لیبر لیڈر10ڈاؤننگ سٹریٹ پہنچ جائیں گے،سنڈے ٹائم کا کہناہے کہ

ہردس امیر ترین لوگوںمیں سے ایک دائیں بازو سیاستدانوں کے برسراقتدار آنے کے خوف سے ملک چھوڑنے کی تیاری کررہا ہے تاکہ وہ ان کی حکومت کے دور میں ٹیکسوں کے اضافے سے خود کو محفوظ کرسکے،یاد رہے کہ سنڈے ٹائمز نے گزشتہ روز لندن کی ایک ہزار امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی تھی جس میں 95ارب پتی تھے۔

FOLLOW US