جکارتہ انڈونیشیا کے قریب 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی آنے والا ہے، انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے بیچ واقع پاپوا نیو گنی میں خوفناک زلزلے کے بعد سونامی کی ہنگامی وارننگ جاری، ہلاکتوں کا خدشہ۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے قریب 7.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے بیچ واقع پاپوا نیو گنی نامی ملک میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
زلزلے کے فوری بعد سمندر میں خوفناک ہلچل محسوس کی گئی ہے۔ پاپوا نیو گنی میں 7.5 شدت زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ کچح عرصہ قبل انڈونیشیا میں آنے والے سونامی کے باعث سینکروں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔