Wednesday January 22, 2025

بھارتی خاتون وزیراعلیٰ ممتابینرجی کی نازیباتصویرشیئرکرناپریانکاکومہنگاپڑ گیا

کولکتہ (آن لائن ) بھارت میں پولیس نے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنر جی کی تصویر کو قابل اعتراض طور پر فوٹو شاپ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی کارکن پریانکا شرما کو حراست میں لے لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی کارکن نے اداکارہ پریانکا چوپڑہ کی نیویارک میں عالمی فیشن مقابلے میں کیٹ واک کے دوران قابل اعتراض لباس پہنے ایک تصویر میں فوٹو شاپ کی مدد سے ان کے چہرے کو مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنر جی کے چہرے سے تبدیل کر دیا

۔بی جےپی کی کارکن نے یہ فوٹو شاپ تصویر سوشل میڈیا پر بطور meme وائرل کردی جسے سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید سامنا رہا، ممتا بنر جی کی جماعت کے مقامی رہنما نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے بی جے پی کی کارکن کو سائبر کرائم قانون کے تحت گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ مغربی بنگال میں انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت آج پولنگ جاری ہے، مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنر جی پہلی خاتون وزیراعلی ہیں اور وہ کانگریس سے علیحدہ ہوکر اپنی نئی جماعت کے پلیٹ فارم سے مئی 2011 میں وزیراعلی منتخب ہوئی تھیں۔

FOLLOW US