Wednesday January 22, 2025

7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے تفصیلات آنا شروع

پاپوا گنی (مانیٹرنگ ڈیسک )7-2شدت کے زلزلے نے ہر طرف خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔زلزلے کے یہ شدید جھٹکے براعظم کے بالکل نزدیک واقع جزیرہ نما ملک پاپوا نیو گنی میں محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوقیانوسی ملک پاپوا نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اوقیانوسی ملک پاپوا نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کا مرکز 33کلو میٹر شمال مغرب میں شہر بلولو تھا جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے زلزلے کی گہرائی 127کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع اطلاع نہیں ملی جب کہ زلزلے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

FOLLOW US