Wednesday January 22, 2025

اسلامی ملک کے سربراہ نے ہم جنسی پرستی اور غیر ازدواجی تعلقات پر سزائے موت معطل کردی

دارالسلام (آئی این پی)برونائی نے ہم جنس پرستی پر سزائے موت معطل کر دی گئی۔ برونائی کے سلطان حسن البلقیہ نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے ایک خطاب میں اعلان کیا کہ ہم جنس پرستوں اور غیر ازدواجی جنسی تعلقات کے لیے مقرر کی جانے والی سنگساری کی سزا پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان سزاں کے نفاذ اور عمل درآمد پر بہت سے سوالات اٹھے اور غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ برونائی میں اپریل کے آغاز میں ہی سخت شرعی قوانین کا اطلاق کیا گیا تھا، جن میں کئی دیگر سخت سزاں کے علاوہ ہم جنس پرستوں کے لیے سنگساری کی سزا مقرر کی گئی تھی۔

FOLLOW US